جامعہ چترال کا بی اے/بی ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات برائے2020کا شیڈول جاری

چترال(چترال ایکسپریس)کنٹرولر امتحانات جامعہ چترال کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بی اے/بی ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات برائے2020کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔جس کے مطابق مذکورہ امتحانات مورخہ 9مارچ 2021سے شروع ہونگے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدواروں کے رول نمبر ان کے فراہم کردہ مستقل پتے پر ارسل کردئے گئے ہیں۔اُمیدوار اپنے رول نمبر سلپ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں یا دفتری اوقات میں یونیورسٹی کے شعبہ ء امتحانات سے رول نمبر سلپ کی کاپی حاصل کرسکتے ہیں۔مزید کسی بھی قسم کی معلومات/یاابہام دورکرنے کے لیے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات سے فون نمبر0943/415008پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔