آل پارٹیز،تجار یونیں،ڈرائیور یونین کا ایک اہم اجلاس،چترال کے منظور شدہ گیس پلانٹ کی گلگت منتقلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

چترال(چترال ایکسپریس)آل پارٹیز، تجار یونیں،ڈرائیور یونین کا ایک اہم اجلاس 2 مارچ کو کوثر ایڈوکیٹ کی ریائش گاہ پر منعقد ہوا. جس میں سابقہ مرکزی حکومت کی طرف سے چترال کے منظورشدہ گیس پلانٹ کی گلگت منتقلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تحریک کا آغاز جمعہ کے روز کو دروش سے شروع کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جمعہ کی نماز کے بعد دروش بازار میں آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا اور دو دن بعد اتوار کو ایون بازار میں مظاہرہ ہوگا جبکہ 15 مارچ کو چترال بازار میں عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔جس میں تمام پارٹیز،تجار یونین،ڈرائیور یونین اور ہرطبقہ فکر و شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے غیور چترالی عوام حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کیخلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ ایم پی اے،ایم این اے، دیگر سیاسی قائدین، پشاور اوراسلام آباد میں مقیم چترالی عوام اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف پشاور اور اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے۔یہ تحریک منصبوبے کی بحالی تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔