چترال میں ایک ہی روز دو حاثات میں دو افراد ز خمی ہوئے۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں ایک ہی روز دو حاثات میں دو افراد ز خمی ہوئے۔ پہلاواقعہ لوئر چترال کے مقام چمرکن میں پیش آیا۔جہاں موٹرسائیکل اور سکول بس آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شہباز کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ موٹرسائیکل پر سوار دوسرا شخص محفوظ رہا، زخمی شہباز کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کیاگیا ہے۔ حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔دوسرا حادثہ چترال شہر دنین گہتک میں پیش آیا۔ جہاں موٹر سائیکل سوار حبیب الرحمن حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہوا۔ جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔