چترال وائلڈ لائف ڈویژن اور وی۔سی۔سی اوغدیر بوختلی کے اشتراک سے عالمی یوم جنگلی حیات منایا گیا

چترال (چترال ایکسپریس ) ہر سال 3مارچ کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی یوم جنگلی حیات (ورلڈ وائلڈ لائف ڈے) منایا جاتا ہے۔ 20 دسمبر 2019 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے 68 ویں سیشن میں ہر سال یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی تھی۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں جنگلی حیات کی نسل و افزائش، اس کے ماحولیات پر اثرات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے تعلق سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
جنگلی حیات کے عالمی دن کی مناسبت سے آغا خان کمیونٹی اسکول میں تقریب ہوئی جس میں طلبہ کی جانب سے تقریری مقابلہ سمیت ڈرائنگ مقابلے بھی منعقد کیے گئے تھے۔ چترال وائلڈ لائف فارسٹ افیسر محمد الطاف علی شاہ نے مہمانوں کو عالمی یوم جنگلی حیات میں شرکت پر خوش آمدید کیا۔ الطاف علی شاہ نے عالمی یوم جنگلی حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے جنگلی حیات کی اورعلاقے کے قدرتی وسائل کی بقا میں طالب علموں اور کمیونٹی وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے باہمی کردار کاذکر کیا اوردونوں کے مابین اس اشتراک کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔
تقریب میں شریک طالبات نے بھی تقریری مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عالمی یوم جنگلی حیات پر روشنی ڈالی۔ وی۔سی۔سی بوختلی کے صدرمفتاح الدین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
پروگرام کے آخرمیں الطاف علی شاہ نے تقریری مقابلوں اور ڈرائنگ کے مقابلوں میں شریک طالب علموں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔