تازہ ترین

کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اپرچترال کا اجلاس،فلک ناز چترالی کو سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد،

بونی(چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اپرچترال کا اجلاس ضلعی صدر موسی ولی خان کے زیر صدارت اقبال ہاؤس بونی میں منعقد ہوا، اپرچترال کے سینیئر کنٹریکٹرز اور تنظیم کے عہدے داران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے چترال کی بیٹی فلک ناز چترالی کو سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کیاور چترال سے متعدد مرتبہ عوامی نمائندوں کا انتخاب کرنے پر خصوصی طور پر پی ٹی آئی قیادت وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کا شکریہ ادا کیااور اس اُمید کا اظہار کیا کہ محترمہ فلک ناز صاحبہ ایوانِ بالا میں چترال کی پسماندگی کو بھرپور طریقے سے اُجاگر کرئیگی تاکہ علاقے کی محرومیاں کم ہوسکے۔اجلاس کے آخر میں مستوج سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا جمال الدین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا،شرکا نے مولانا صاحب کے انتقال کو علاقے کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دے کر علاقے میں امن و آشتی کے لیے مولانا صاحب کے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،اور مولانا صاحب کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے ساتھ مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔