تازہ ترین

محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام چترال میں انڈر21- ٹرائلز پریڈ گراونڈچترال میں منعقد ہوئے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام اکیس سالوں سے کم مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے انڈر21- ٹرائلز پریڈ گراونڈ میں جمعرات کے روز منعقد ہوئے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیات شاہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر دو سو کے لگ بھگ ضلع لویر چترال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر حاجی فاروق اعظم نے اس ٹرائل کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے کہاکہ کم عمر کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کو نہ صرف تلاش کیا جائے بلکہ اسے پروان چڑہانے اور انہیں بہتر مواقع فراہم کئے جائیں جہاں وہ اپنی صلاحیتو ں میں نکھار لاسکیں۔ اپنے خطاب میں ایڈیشنل ڈی سی حیات شاہ نے کہاکہ چترال میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور ایسے مواقع سے انہیں زبردست ترقی ملے گی اور یہی کھلاڑی قومی سطح پر بھی پہنچ کر اپنے ملک کے لئے کھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں سے بچوں اور نوجوانو ں پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے جوکہ صحت مند معاشرے کی تعمیر اور تشکیل کا بھی ضامن ہوگا۔ اس نوعیت کے ٹرائل جمعہ کے دن اپر چترال کے بونی کے مقام پر منعقد ہوں گے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى