اگرجشن قاق لشٹ کرانا ہے تو پہلے پولوگراونڈ کی دیوریں تعمیر کرنے ہونگے۔
چترال ایکسپریس۔۔۔ محمد ذاکر زخمی سے)جشن قاق لشٹ کی حسن و خوبصوراتی موسم کی فیاضی پر منحصر ہے۔سردیوں میں برف باری اور مارچ میں اگربارش جم کے برسے تو قاق لشٹ کی حسن و خوبصوراتی دوبالا ہوتی ہے۔ شائقین،سیاح اور ہر آنے والے لطف اندوز ہوتے ہیں۔روان سال 2021 کے جشن کے لیے ابھی تک سازگار ماحول دیکھائی نہیں دیتا گزشتہ کرونا کی وباء کی اثرات قاق لشٹ پر اب بھی برقرار ہیں۔ دستمبر سے آب تک نہ برف پڑی اور نہ بارش ہوئی ہے اور قاق لشٹ میں اس وقت بھی دسمبر ہی کا ماحول ہے۔ اس وقت کہیں بھی خوبصورتی نظر نہیں آتی نہ وہ سر سبز میدان دیکھنے کو ملتا ہے جہاں چند ساعت گزار کر سردیوں کے مشکلات بھول جانا پڑتا۔رہی سہی کثر آس پاس کے منچلے پورا کرتے ہیں۔عین جشن کی جگہ روزانہ کئی افراد کا مجمع رہتا ہے۔جو کرکٹ،فٹ بال اور ریسلینگ کے ماحول کو خوب گرماتے ہیں اور قاق لشٹ کو گرد ألود بنانے میں روایتی کردار ادا کررہے ہیں جو ہمیشہ سے کرتے آئیے ہیں۔
جشن قاقلشٹ کی اہمیت پولو میچ سے منسوب ہے جہأن ہزاروں شائقین صرف پولو سے لطف اندوز ہونے کے لیے قاق لشٹ کارخ کیا کرتے ہیں۔قاق لشٹ میں پولو کو دلچسپ بنانے کے لیے مخصوص گراونڈ تیار کیا گیا تھا۔جس کے دونوں طرف 4/4فٹ اونچے دیوار تعمیر کیے گئے تھے۔ دوران پولو بال دیواروں سے ٹکراکر بیج میدان آتے تو پولو میں جوش اور ولوالے پیدا ہوتے اور یہ ہی پولو کی حسن ہوتی ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کسی نامعلوم تخریب کار نے بہادری دیکھاتے اور رزق حلال کمانے کے خاطر گراونڈ کے دونوں طرف کے دیواریں اکھاڑ کر سارے پتھر گئے ہیں اور گراونڈ کو کھنڈر نما ملبے کا ڈھیر بنا دیے ہیں۔انسان کے اولاد خود کہلانے والا یہ جانور گراونڈ کی خوبصوراتی کو ملیہ میٹ کرکے اپنی ایک وقت کی روٹی کو اس پر ترجیح دی ہے۔ ان کے لیے افسوس کے علاوہ اس وقت کچھ نہیں کیا جاسکتا۔انتظامیہ اپر چترال اور جشن قاق لشٹ کمیٹی سے گزارش ہے کہ اگر جشن قاق لشٹ اس سال کرانا ہے تو بروقت اس پر توجہ دی جائے۔بصورت دیگر جشن میں پولو موجودہ گراونڈ میں کروانا مشکل ہے۔ ساتھ وقت سے پہلے غیر ضروری سیر و تفریح والوں پر بھی نظر رکھا جائے۔تو شائد جشن میں کچھ رونق باقی رہے۔