وزیر اعلی محمود خان کاگزشتہ روز پشاور میں پولیس رائیڈر سکواڈ کی فائرنگ سے طالب علم کے جاںبحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس

 پشاور(چترال ایکسپریس) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز پشاور میں پولیس رائیڈر سکواڈ کی فائرنگ سے طالب علم کے جاںبحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹسلیتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام کو واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرکے ملوث اہلکاروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں واقعہ کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے ، وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کے پابند ہیں اور کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ واقعہ میں جاں بحق طالب علم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالب علم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ََََِِِِ<><><><><><>

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔