وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کورونا سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کے پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عزت خان کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ کے پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عزت خان کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ کورونا وبا میں ڈاکٹروں کی خدمات قابل ستائش ہیں اور صوبائی حکومت ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔