ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمن کا ڈیڈک آفس اپر چترال کا افتتاح

افتتاحی تقریب میں اداروں کے نمائیندوں،ڈی پی او اپر چترال ذولفقار احمد تنولی سمیت علاقے کے معززین نے شرکت کی

بونی (ذاکر محمد زخمی) اپر چترال ضلع بننے کے بعد اگر چہ مختلف مسائل سے دوچار ہے تاہم بتدریج علاقے میں امید کی فضا قائم ہوتی جارہی ہے۔کئی اداروں کی سربراہاں پہلے سے علاقے میں تعینات ہو کر فرائض نبھا رہے ہیں اس سلسلے کی کڑی چیرمین ڈیڈک کی دفتر کا قیام بھی اپر چترال کے لیے خوشی کی خبر ہے جس سے علاقے میں مسائل حل ہونے میں مدد کی امید کی جا سکتی ہے۔جمعرات کے روز چیرمین ڈیڈک اپر چترال ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمن نے اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا جو کہ ضلع بننے کے بعد ڈیڈک کا پہلا دفتر ہے۔ افتتاحی تقریب میں اداروں کے نمائیندوں، ڈسٹڑکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذولفقار احمد تنولی سمیت علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ ڈیڈک آفس کے افتتاح کے بعد دعائے کلمات کے ساتھ مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقے کے معززین نے اپر چترال کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے سلسلےمیں ایم۔پی۔اے ہدایت الرحمن سے درخواست کی۔ اُنہوں نے اپر چترال میں ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس/ ٹریژیری اور سب رجسٹرار کی دفتر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا اور ساتھ گزشتہ سال سیلاب کی وجہ سے مختلف جگہوں پر آب نوشی،آب پاشی،روڈ،پُل سیلاب برد ہو چکے تھے ان کے بحالی کے سلسلےمیں سست روی پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔ اور خصوصاً ریشن کے مقام پر دریا  کی کٹائی کی وجہ سے اپر چترال روڈکو لاحق شدید خطرات کے بعد اب تک اس پر عملی کام شروع نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت اس پر توجہ نہ دی گئی تو اپر چترال کو اس سال بھی دوسرے علاقوں سے منقطع ہونے کا خطرہ موجود ہے لہذا ترجیحی بنیاد پر اس مسلے پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ساتھ اپر چترال میں بجلی کے مسلے اور تورکھو روڈ میں کام کی معیارقائم رکھنے اور استارو پُل پر کام میں تیزی لانے کی بھی درخواست کی گئی۔ان کے۔ علاوہ اپر چترال انتظامیہ اور ضلعی پولیس و دیگر محکموں کو درکار سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایم۔پی۔اے سے درخواست کی گئی کہ جب تک ان محکموں کے پاس مطلوبہ وسائل نہیں ہونگے وہ عوام کو سہولیات دینے سے قاصر رہینگے۔ اس لیے ان کے مسائل پر بھی توجہ دینے کی استدعا کی گئی۔

چیرمین ڈیڈک ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمن نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ مذکورہ تمام مسائل کے حل کے سلسلے وہ بے خبر نہیں بلکہ عملی طور پر کوشش کی گئی ہے۔ اور عنقریب یہ مسائل حل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے اپنی جدو جہد جاری رکھینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔