
باچاخان میڈیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹیو ڈ اور نرسنگ سٹاف اور خیبرپختونخواہ نرسز الائنس کے سٹیک ہولڈرز کی تفصیلی گفتگو۔ 15 مارچ کو پرامن احتجاج اور دھرنا شروع ہوگا
پشاور(چترال ایکسپریس)ترجمان خیبر پختونخواہ نرسزالائنس ناصر علی شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز باچاخان میڈیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر فصیح الزمان سے ان کے دفتر میں نرسنگ سٹاف اور خیبرپختونخواہ نرسز الائنس کے سٹیک ہولڈرز کی تفصیلی گفتگو ہوئی۔۔نرسز کے فلیٹس میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس کو دینے کے حوالے سے نرسز نے ان کے دفتر کے سامنے احتجاج بھی رکارڈ کروایا تھا۔اور آخر میں یہی فیصلہ ہوااور لیٹر نکالاگیا کہ ہم کلاسز موخر کرتے ہیں۔اور نرسز کے فلیٹس سٹوڈنٹس کو نہیں دیں گے۔چونکہ ان سٹوڈنٹس میں ہیلتھ سیکرٹری کی صاحبزادی بھی شامل ہے،اس لیے وہ لیٹر واپس کیا گیا اور دوسرا لیٹر نکالا گیا کہ کلاسز اپنی وقت پر شروع ہوگی۔اور فلیٹس کو سٹوڈنٹس کے لئے تیارکی جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نرسنگ کمیونٹی کے ساتھ اس زیادتی اور تضحیک کی پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔اور یہ اعلان کرتے ہیں کہ نرسنگ کمیونٹی خون کی آخری قطرے اور آخری سانس تک اپنے حقوق کا دفاع کریگی۔پورے صوبے کے نرسز صوابی نرسز کے شانہ بشانہ ہے۔اس معاملے میں کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ہم اس نظام کا ایک اہم حصہ ہیں۔۔ہمیں بوجھ سمجھا جارہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پیربتاریخ 15 مارچ کو باچاخان کمپلیکس صوابی میں پرامن احتجاج اور دھرنا شروع ہوگا۔صرف ایمرجنسی سروسز بحال رہے گی۔اُنہوں نے کہا کہ صوابی کی تمام ہسپتالوں کی نرسنگ کمیونٹی باچاخان کمپلیکس صبح 9 بجے پہنچ جائیں۔۔۔
پشاور،نوشہرہ,چارسدہ,اور مردان کے سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ فکس 9 بجے صبح باچاخان میڈیکل کمپلیکس کے سامنے پہنچ جائیں۔اسی دن اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جایا گا۔
