
انجینئر امیرمقام۔ ۔ ۔ تحریر محمدکوثر کوثر ایڈوکیٹ۔
کوئی لاکھ اختلاف کرےمگریہ ایک حقیقت ھےکہ خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کےلیے انجینئرامیرمقام صاحب کی قربانیاں لازوال ھیں۔
انجینئر صاحب گذشتہ گیارہ سالوں سے جس طرح پارٹی کےلیےسرگرم ھیں وھاں وہ دراصل نہایت کٹھن اور مشکل تریں حالات کا سامنا بھی کررھےھیں۔ھردم ھمہ وقت مستعد رھنا فولادی اعصاب کے مالک شخص ھی یہ سب کچھ برداشت کرسکتاھے۔
آپ یہ نہ سمجھیں کہ میں کوئی خوشامد کررھاھوں میرے پارٹی پالیسیوں پر الگ ایک رائے ضرور ھے وہ بھی پارٹی کے انتظامی معاملات کی حد تک اس سے ذیادہ نہیں۔مگر حقیقت یہی ھے کہ انجینئر صاحب پارٹی کےروح رواں ھیں اور انشاءاللہ رھینگے کیونکہ جس طرح تن تنہا وہ متحرک ھیں وہ لایق تحسین ھے۔
یہ سب کچھ لکھنےکی جسارت اس لیےکررھاھوں کہ پچھلے دنوں مرکزی جنرل کونسل کےاجلاس میں انجینیر صاحب دل کی باتیں کھل کےکہنا چاہ رھےتھےمگر کم مائیگیء وقت کےبنا مختصر مختصر جھلکیوں میں بیان کرپایا۔ اس تقریر کو سنیے اور ضرور سنیے۔
جس چیز نے اس تقریر میں مجھے ھلا کے رکھ دیا وہ انجینر صاحب کے بیس سالہ فرزند کو قید کرنےکی وجہ سے انکی ذھنی توازن میں فرق آنے کا بیان تھا۔
میرا دل دھک سے بیٹھ گیا کہ یا اللہ یہ کس شہر ناپرسان میں ھم رہ رھےھیں کہ ایک صوبےمیں کروڑوں ووٹوں کے امیں عوامی مقبول راھنما بھی ظلم وجبر سے محفوظ نہیں تو ھم کس کھیت کے مولی ٹھرے۔۔?۔یہ ظلم اور جبر کب تک چلےگا واللہ اعلم ?
مگر یہ ایک حقیقت ھے کہ انجینر صاحب کے۔پی۔میں مسلم لیگ ن کے طاقتور بازو ھیں۔انکاتجربہ فہم وفراست اور معاملہ فہمی ریاست کےلیے کسی خزانے سے کم نہیں۔ مسلم لیگ ن اس لہاظ سے خوشقسمت ترین جماعت ھے کہ انکے پاس تجربہ کار معاملہ فہم فرض شناس ٹیم موجود ھے۔ یہ میں نہیں کہہ رھا بلکہ یہ عالمی مالیاتی اداروں کا کہنا ھے کہ پاکستان میں ستر سال وہ ترقیاتی کام نہیں ھویے جتنے نوازشریف کےان تین سالوں میں ھویے۔
آج بھی چینی امراء و سفراء مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملتےھیں اور مسلم لیگ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں۔
انجینر امیرمقام صاحب اس ٹیم میں نمایاں مقام رکھتے ھیں۔
انجینر صاحب کا چترال کےلیےبھی بڑی خدمات ھیں۔ سانحہ واشچ 2004/005 سے لیکر سانحہ ارسوں 2015 تک لواری ٹنل کےلیےمظبوط لابنگ سےلیکر چترال کےلیےآواز بلند کرنے تک خدمات بھی ھیں مگر فی الوقت صرف پارٹی کی تناظر میں اگر دیکھیں تو حقیقت یہی ھے کہ انجینر امیر مقام اپنی قربانیوں اور استقامت کی وجہ سے کے۔پی۔میں سب سے ٹاپ پر ھیں۔
