تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کا پولیس کی تحویل میں طالب علم کی پر اسرار ہلاکت کے واقعے کا سخت نوٹس

پشاور(جترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے پولیس کی تحویل میں طالب علم کی پر اسرار ہلاکت کے واقعے کا سختنوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ذمہ دار اہلکاروں کو فوری معطل کرنے اور واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ واقعے کی خبر ملتے ہی وزیر اعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رابطہ کرکے انہیں فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچنے اور واقعے کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ واقعے کی ہر لحاظ سے غیر جانبدار ، آزادانہ اور شفاف تحقیقات کروائی جائیں گی ، پولیس تشدد سے طالب علم کی ہلاکت ثابت ہونے کی صورت میں ملوث اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی اور انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا

متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ انہیں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔