تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کا صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزپر تشویش کا اظہار،ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد کرنےکی اپیل

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزپر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس وباءکے بڑے پیمانے پر پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیراورحکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے کاروباری حضرات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ کاروباری اور تجارتی مراکز میں کورونا کے متوقع پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں اور اس سلسلے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کورونا کی حالیہ لہر کو تشویشناک قراردیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت اس وباءکے بڑے پیمانے پر ممکنہ پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اُٹھارہی ہے جن کا مقصد معمولات زندگی کو چلانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے جان و مال کو بھی محفوظ بنانا ہے،عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنی اور دوسروں کی جانیں محفوظ بنائیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انفرادی اور اجتماعی طور پر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم اس وباءکی تیسری لہر سے بھی موثر انداز میں نمٹنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جن علاقوں میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں وہاں ایس اوپیز اور دیگرحفاظتی تدابیرپرعمل درآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے ۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے صوبے میں کورونا وبا کی تازہ صورتحال اوراس سے نمٹنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔