
تازہ ترین
چترال پولیس کی بروقت کارروائی چالیس بوتل شراب برآمد ۔
چترال ( فتح اللہ) چترال پولیس کی بروقت کارروائی سے شراب سمگلنگ ناکام بنائ گئی اور دیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق بمبوریت سےگذشتہ روز آنے والی گاڑی سوزوکی نمبر پی ایس ڈی2807 کو ایس آئی علی احمد نے تلاشی لینے پر گاڑی سے 40 بوتل دیسی شراب (ٹارہ ) برآمد ہونے پر مسمی(1) انور سید ولد میرزمان خان( 2) حبیب الرحمن ولد روزی خان کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
