تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال کے پہلے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا

چترال(چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال کے پہلے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے20 مارچ 2021 بروز جمعہ کو باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔ آپ اس سے پہلے Dean Faculty of Crop Productionیونیورسٹی آف اگریکلچر پشاور میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ انھوں نے 1984ء میں بطور لیکچرر یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں ترقی پا کر پروفیسر کے عہدے پر فائض رہے۔انھوں نے مٹی کے تحفظ اور فصل کی پیداوار میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کو کئی اہم ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں صدر پاکستان ایوارڈ، بہترین ٹیچر ایوارڈ اورسول سائنس ایورڈشامل ہیں۔آپ۱۵ قومی اور بین الاقوامی ریسرچ پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں۔انھوں نے تقریباًایک سو بیس تحقیقی مقالے بھی شائع کیے ہے۔ان کی نگرانی میں 10 پی ایچ ڈی اسکالرز اور 70 ایم فل اسکالرز نے مقالہ لکھ کر ڈگری حاصل کی ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ یونیورسٹی آف چترال ان کی رہنمائی اور قیادت میں ترقی کرے گی۔

 

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔