تازہ ترین

بالائی چترال کے تریچ روڈ پر برف کا تودہ گرنے سے روڈ آمدو رفت کیلئے مکمل طور پر بند

چترال ( محکم الدین )بالائی چترال کے تریچ روڈ پر برف کا تودہ گرنے سے روڈ آمدو رفت کیلئے مکمل طور پر بندہو چکا ہے ۔ موڑکہو پولیس کے مطابق برف کا یہ تودہ گذشتہ روز گرا جس کے بعد آمدورفت معطل ہوئی ہے ۔ اور لوگ پیدل چلنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ جس سے مسافروں خصوصا خواتین ، بچوں ، مریضوں کو ہسپتال پہنچنے اور دیگر ضروریات کیلئےجانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ تودہ گرنے سے دونوں طرف کئی گاڑیاں پھنس گئی ہیں ۔ حالیہ بارشوں کے ساتھ کئی مقامات میں نئی برف پڑی ہے ۔ مڈک لشٹ ، کالاش ویلیز کے بالائی حصے، لٹکوہ کے مقامات گبور ، بگوشٹ اور پرابیک ان میں شامل ہیں ۔ تاہم پرابیک میں بر ف کی مقدار کم تھی ۔ نئی بارشوں سے پہاڑوں میں برف کا بڑا ذخیرہ جمع ہو چکا ہے ۔ ندی نالوں میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے ۔ جس سے پانی کی کمی کے شکار بجلی گھروں کی پیداوار بڑھ گئی ہے ۔ اور لوڈ شیڈنگ میں بتدریج کمی آرہی ہے ۔ مقامی لوگ حالیہ بارشوں کو فصلوں ، باغات جنگلات اور ماحول کیلئے بہت اہم قرار دے رہے ہیں ۔ بارش اور برفباری کے باوجود لواری ٹنل سمیت مستوج ، مڈک لشٹ ، کالاش ویلیز ،لاسپور تورکہو اور موڑکہو روڈ متاثر نہیں ہوئے ہیں ۔ اور آمدورفت جاری ہے ۔ تاہم گرم چشمہ روڈ پرکاست کے مقام پر ٹرک پھنس جانے کی وجہ سے لوگوں کو گاڑیاں کراس کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے ۔ بارش اور برفباری سے سردی میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔