تازہ ترین

ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے کرونا ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے چترال میں آگہی واک اور تقریب کا اہتمام

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے کرونا ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے چترال میں آگہی واک اور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے ٹی بی کے فوکل پرسن، ڈاکٹر خالد احمد خان، سابق ایم ایس ڈاکٹر نوراسلام، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر اسحاق اور ڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسر ایم اے ایل سی چترال مصطفی کمال و دیگر نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ دنیا بھر میں 24مارچ کو ٹی بی مرض کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد اس موذی اور متعدی بیماری کے بارے میں اگہی دینا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چترال میں ایک سال کے اندر ٹی بی کے چار سو سے زائد مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔جن کی علاج جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان ٹی بی مریضوں کے حوالے سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے اسلئے اختیاط ہی بچاؤ کا واحد زریعہ ہے۔
مقرریں نے کہا کہ ایک ہفتے سے زائد کسی کو کھانسی، وزن کاکم ہونا، بلغم کے ساتھ خون کا آنا، شام کے وقت بخار کا ہونا ٹی بی کے علامات ہیں لہذا ان میں سے کسی بھی علامات کی صورت میں فوراقریبی ہسپتال سے ٹیسٹ کروائیں اور ٹی بی تشخیص ہونے کی صورت میں ہسپتال سے مفت علاج اور ادویات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اور یہ سہولت ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے ساتھ تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اورآرایچ سی ہسپتالوں میں دستیا ب ہے۔ اس کے علاوہ چترال میں پی پی ایم پراجیکٹ میں ایم اے ایل سی بھی ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول کے ساتھ کام کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹی بی تکلیف دہ بیماری ضرور ہے مگر لاعلاج نہیں ہے تاہم متعدی ہونے کی بنا پر ایک شخص سے دوسرے شخص کو لگ سکتی ہے۔ اور ایک ٹی بی کی مریض سال میں کم از کم پندرہ صحت مند افراد کو ٹی بی میں مبتلا کرسکتا ہے لہذا اختیاط ہی بچاو کا واحد زریعہ ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔