
پشاور،خیبر پختونخواہ نرسز الا نس کا صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ دھرنے میں تبدیل
پشاور(چترال ایکسپریس)خیبر پختونخواہ نرسز الانس کا اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
صوبائی حکومت کی طرف سے مثبت رسپانس نہ آنے کی وجہ سے دھرنے میں تبدیل ہوگیا۔جلسہ میں بڑی تعداد میں میل اور فیمل نرسز نے حصہ لیا۔خیبرپختونخواہ نرسز الا نس کی طرف سے جلسہ میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیونٹی ادھر ہی رہے گی اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کے علاوہ کوئی سروس نہیں دی جائیگی۔
جلسہ میں پشاور کی تمام نرسز کو اطلاع دی گئی کہ کل مورخہ31مارچ صبح 9 بجے پنڈال میں پہنچ جائیں۔ جس میں اگلا لائحہ عمل تشکیل دی جائیگی۔جلسہ میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک نرسز کو اپنے جائز حقوق نہیں ملیں گے تحریک جاری رہیگی
اور اگر حکومت نے زخموں پر مرہم کی بجائے نمک پاشی کی کوشش کی تو پھر مجبوراً ایمرجنسی سروسز بند کرنی پڑیگی۔
