حکومت وقت کی طرف سے تحریری یقین دہانی اور ہر مسلے کیلئے وقت دیاگیا۔جس پر علامتی احتجاج ختم کیا گیا ہے۔ چیئرمین فضل مولا/صدرعنایت الحق نرسز الانس کے پی کے

پشاور(چترال ایکسپریس) فضل مولا چیئرمین خیبرپختونخواہ نرسز الائنس اورعنایت الحق صدر خیبرپختونخواہ نرسز الائنس خیبرپختونخواہ نے کہا ہے کہ نرسز الائنس کی طرف سے علامتی احتجاج اختتام پزیر ہوااور حکومت وقت کی طرف سے تحریری یقین دہانی اور ہر مسلے کیلئے وقت دیاگیا اورہم امید رکھتے ہیں کہ نرسنگ کیڈر کی اہمیت اور ان کے جائز مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلدازجلد اس پر مقررہ وقت میں ہی عمل درآمد ہوگا۔اور دوبارہ ایسی نوبت نہیں آئے گی۔
اُنہوں نے وزیر صحت تیمور جھگڑا,سیکرٹری ہیلتھ سید امتیازعلی زیدی،ایڈیشنل سیکرٹری عمران شیخ،ایس۔او۔ڈرگ نصیر,ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر نیازمحمد,ڈپٹی ڈائریکٹر پی۔ایچ۔ایس۔اے فرید اللہ شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر نرسنگ میڈم افشاں تبسم صاحبہ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ جنہوں نے ان مسائل اور مطالبات کو سنجیدہ لیااور اس پر کام شروع کروایاگیا۔
اُنہوں نے اُمیدکا اظہار کیا کہ بہت جلد نرسنگ کیڈر کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔جس کا فائدہ سب سے زیادہ سسٹم اور مریضوں کو ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔