تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی اسلام آباد میں ملاقات

خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصاً ضم اضلاع کے ترقیاتی پروگرام اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(اسلام آباد(چترال ایکسپریس)زیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصاً ضم اضلاع کے ترقیاتی پروگرام اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلی نے وزیر اعظم عمران خان کو رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولیات دینے کے لئے صوبائی حکومت کی رمضان اسٹریٹجی پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صحت کارڈ پلس سکیم میں مزید بیماریوں کے علاج معالجے کو شامل کرنے، صوبائی حکومت کی گڈ گورننس اسٹریٹجی اور عوامی فلاح و بہبود کے دیگر اقدامات کو سراہا۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی محمود خان کو پاکستان ہاو¿سنگ اسکیم کے تحت سستے گھروں کے منصوبے کی منظوری پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔