تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا بنوں میں نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بنوں میں نامعلوم افراد کی طرف سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ہیڈ کانسٹیبل صادق خان کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔