یونیورسٹی آف چترال میں شجرکاری مہم کا آغاز

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال میں ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ کے تعاون سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔  یونیورسٹی آف چترال کے لان میں 58 پھل دار درختوں کے پودے لگائے گئے۔ شجر کاری مہم میں یونیورسٹی آف چترال کے فیکلٹی ممبرز، ایڈمنسٹریٹیو سٹاف اور طالب علموں نے بھر پور حصہ لیا۔ یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر نے شجر کاری میم میں اپنا حصہ ڈالنے پر طالب علموں کے کام کو سراہا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔