تازہ ترین

اپرچترال کاروناایس او پیزکی عملدرآمد کے سلسلے میں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری۔

بونی (چترال ایکسپرہس)صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر کورونا وائرس کی تیسری لہر سے محفوظ رہنے کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے مختلف کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹرز، اڈا اور پبلک مقامات کا دورہ کیا اور تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کورونا SOPsپر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔ انہوں نے لوگوں کو سمجھایا کہ جب تک جان ہے تو جہان ہے لہذا ماسک کے استعمال کو ہر حال میں یقینی بنائیں، رش والی جگہوں میں جانے سے گریز کریں، آپس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور سنیٹائزر کے استعمال کو اپنے روز مرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مذید برآں انہوں نے رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں اشیاء خوردنوش کی دستیابی اور نرخوں کا بھی جائزہ لیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔