چترال لوئر

وزیراعلی محمود خان کا کرک میں مقامی صحافی وسیم عالم کے قتل کی مذمت، لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کرک میں مقامی صحافی وسیم عالم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نےپولیس کو واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے مقتول صحافی کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور مقتول کے ورثا کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى