چترال لوئر

پی ٹی آئی اپرچترال گورننگ باڈی کاایک اہم اجلاس،پارٹی کو گراس روٹ لیول تک فعال اور متحرک بنانے کے لیے عوام سے رابطہ مہم کا فیصلہ

چترال(چترال ایکسپیریس)پاکستان تحریک انصاف اپرچترال گورننگ باڈی کاایک اہم اجلاس گذشتہ روزضلعی صدرپی ٹی آئی اپرچترال رحمت غازی خان کے زیرصدرات ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹربونی میں منعقدہوا۔جس میں ورکروں سے مشاوارت کے بعد اپرچترال میں پارٹی کو گراس روٹ لیول تک فعال اور متحرک بنانے کے لیے عوام سے رابطہ مہم کا فیصلہ کیا گیا ۔ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف اپرچترال رحمت غازی کہاکہ رمضان المبارک کی آمد اورکورناوائرس کی تیزلہرکی وجہ سے ورکرکنویشن اس وقت ممکن نہ ہوسکااس لئے پارٹی ورکروں سے مشاوارت کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ مئی کے آخری ہفتے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹربونی میں ایک عظیم الشان ورکرز کنویشن منعقدکیاجائے گا ۔جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان ،ملاکنڈریجن کے صدرفضل حکیم،جنرل سیکرٹری بشیرخان،معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے اقلیتی امور وزیرزدہ ،سینیٹرفلاک ناز اوردوسرے صوبائی قائدین کوشرکت کرکے پارٹی ورکروں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ مختلف پارٹی کے رہنما پاکستان تحریک انصاف چترال کے قیادت پرقیا س آرائیاں اوراُن کے اختلاف کے خلاف سوشل میڈیامیں باتیں کرتے ہیں وہ سب جھوٹ اورمن گھڑت ہے۔پی ٹی آئی ورکرزوزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سب ایک پیچ پرہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پارٹی ورکرز سے گذارش کرتے ہیں کہ اس کنویشن میں بھرپورشرکت کرکے جوغلط فہمیاں پارٹی کے اندرپیداکررہے ہیں ان کاازالہ کیاجائے اورپارٹی کومنظم کرکے ایک ساتھ بیٹھ کر باہمی مشورے سے آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاری کی جائے۔رحمت غازی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریے لے میدان میں آئی ہے اس کابنیادی مقصداورمنشورنظام میں تبدیلی اورعوام کی خوشحالی ہے عمران خان کے ویژن کو ریاست کے ہر فرد تک پہنچاناہم سب کی ذمہ داری ہے۔اورعوامی خدمت ہی موجودہ حکومت کا نصب العین ہے تحریک انصا ف اپنے دورحکومت میں ملک کو حقیقی معنو ں میں تر قی کی شاہراہ پر گامزن کردے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى