تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کا سینئر صحافی اور روزنامہ خبریں کے بانی ضیا ءشاہد کی وفات پر افسوس کا اظہار،اہل خانہ سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی اور روزنامہ خبریں کے بانی ضیا ءشاہد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم ضیا ءشاہد بڑے پائے کے صحافی تھے جن کی گرانقدر صحافتی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔ درایں اثناءوزیر اعلی نے معروف صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار اے آر رحمن کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔