تازہ ترین

خبریں گروپ آف نیوز پیپرکے مالک اور ملک کے معروف صحافی ضیاء شاہد کی وفات پر چترال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) خبریں گروپ آف نیوز پیپرکے مالک اور ملک کے معروف صحافی ضیاء شاہد کی وفات پر چترال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوئی جس میں مرحوم کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی گئی اور ان کے وفات کو المناک اور میڈیا کی دنیا میں ایک ناقابل تلافی نقصان قراردیا گیا۔ پریس کلب کے صدر ظہیر الدین کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ ضیاء شاہد نے آزادی صحافت کے لئے جو قربانیاں دی اور جرنلزم کی جہت کا تعین کرنے میں جو کردار ادا کیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ اجلاس میں مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔