چترال لوئر

استارو گاؤں میں واقع پل پرمتبادل سڑک کی تعمیر کے لئے زمین دینے والے علاقے کے باشندوں کا زمین کا معاوضہ ملنے میں غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع اپر چترال کے استارو گاؤں میں تورکھور وڈ پر واقع پل کی گزشتہ سال گرجانے کے بعد متبادل سڑک کی تعمیر کے لئے زمین دینے والے علاقے کے باشندوں نے زمین کا معاوضہ ملنے میں غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو 5مئی تک کی ڈیڈ لائن دے کر معاوضے کی پوری ادائیگی نہ ہونے پر روڈ بند کرنے کی وارننگ جاری کردی۔ جماعت اسلامی یوتھ ضلع اپر چترال کے صدر اشفاق احمد کے زیر صدارت استارو میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیاکہ گزشتہ سال دسمبر میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے استارو میں متاثرہ مقام کا دورہ کرتے ہوئے زمین مالکان کو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا لیکن پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی یہ وعدہ پورا نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے زمین مالکان کومعاوضہ دینے کے اعلان پر مقامی لوگوں نے اپنے زمینات میں سے سڑک کے لئے جگہ دی تھی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى