وزیر اعلی محمود خان کاکورونا سے ڈاکٹر محمد اقبال کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے ڈاکٹر محمد اقبال کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال میں ڈاکٹروں سمیت دیگر طبی عملہ دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے اور حکومت طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔