تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نونگ رونگ کی پشاور میں ملاقات

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے پیر کے روز وزیر اعلی ہاوس پشاور میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کے علاوہ صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے میں سی پیک کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر گفتگو کے علاوہ صوبے کے نئے میگا ترقیاتی منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
متعلقہ حکام کی طرف سے وزیر اعلی اور چینی سفیر کو قبائلی اضلاع میں تباہ شدہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر کے منصوبے کے علاوہ رشکئی اسپیشل اکنامک زون منصوبے پر اب تک کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔