
تمام نرسنگ کمیونٹی کوبہت بہت مبارک ہو،نرسز کا SSRC ہوگیا، رولز بن گئی،اگلے ہفتے سے پروموشنز سٹارٹ ہوجائیں گے۔ناصر علی شاہ
پشاور(چترال ایکسپریس)ترجمان خیبر پختونخواہ نرسز الائنس ناصر علی شاہ نے ایک اخباری بیان میں تمام نرسنگ کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن خیبر پختونخواہ نرسز کے لیے تاریخی دن ہے۔اللہ کے فضل و کرم سے نرسز کا SSRC ہوگیا، رولز بن گئی، انشااللہ اگلے ہفتے سے پروموشنز سٹارٹ ہوجائیں گے۔
اُنہوں نے اس موقع پر نرسنگ کمیونٹی کے تاریخی میٹنگ میں شرکت پرتمام نرسنگ کمیونٹی کی طرف سے حکومت وقت کے ساتھ ساتھ سیکرٹری ہیلتھ امتیاز حسین، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ عامر آفاق، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن گوہر، ڈپٹی سیکرٹری ابراہیم، ایس او نصیر، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید اللہ شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر نرسنگ میڈم افشاں، کے پی این اے کے سٹیک ہولڈرز، فناس ڈپارٹمنٹ، لا ڈپارٹمنٹ، ایسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ کے معزز آفیسرز اور نمائندگان کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ تمام کمیونٹی متحد رہیں۔ انشاء اللہ ہماری منزل قریب ہے۔
