
تازہ ترین
وزیر اعلی محمود خان کا سینئر صحافی رضا پرنس کے انتقال پر افسوس کا اظہار
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی رضا پرنس کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
