
تازہ ترین
وزیر اعلی محمود خان کا کورونا سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی اسٹاف نرس نازیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی اسٹاف نرس نازیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ کورونا صورتحال میں نرسوں سمیت دیگر طبی عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا حکومت طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
