چترال بونی مستوج شندور روڈمیگا منصوبہ عمران خان اور تحریک انصاف کا چترال سے محبت کا بین ثبوت ہے۔پی ٹی آئی سینئر رہنما عبداللطیف

چترال(چترال ایکسپریس)چترال بونی مستوج شندور روڈ چترال کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔بمبوریت اور گرم چشمہ روڈ کے بعد مذکورہ میگا منصوبہ عمران خان اور تحریک انصاف کا چترال سے محبت کا بین ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے سینئر رہنما عبداللطیف نے اخباری بیان میں کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے چترال بونی مستوج شندور روڈ کی سنگ بنیاد رکھنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے چترالی قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ٓاج ملک پر عمران خان جیسا ایماندار اور مخلص لیڈر حکمران ہے جو سیاست سے بالاتر ہو کر پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے دن رات کوشان ہے،ورنہ مذہب کے بیوپاریوں نے گزشتہ انتخابات میں مذہب کے نام پر قوم کے مستقبل سے جو کھلو اڑ کی تھی اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے چترال کی ترقی کی جو راہیں مسدود کر نے کی مذموم کوشش کی تھی وہ چترال کو مذید پسماندگی کے اندھیروں میں دھکیلنے کے لیے کافی تھیں۔لیکن وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان نے چترال کی ترقی کا بیڑہ خود اُٹھایا اور مذہب کے بیوپاریوں کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے۔اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد چترال کے عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری سننے کو ملے گی جب بروغل روڈ کو بھی پی ایس ڈی پی کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے گا اس حوالے سے وزیر اعلی محمود خان صاحب مخلصانہ کوشیشیں کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پورے پاکستان خصوصاً چترال میں ھمہ جہت ترقی کے جس عظیم ایجنڈے کی تکمیل کے لئے جدوجہد کر رہی ہے اس سے قوم حقیقی ترقی سے ہمکنارہوگی اور آنے والے انتخابات میں پورے پاکستان سے مذہب کے بیوپاریوں اور قوم کے لٹیروں کا صفایاہو جائے گا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔