تازہ ترین

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کاسرینا ہوٹل کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سرینا ہوٹل کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے امن دشمن عناصر کا مذموم فعل اور ملک کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ملک کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔