بزنس کمیونٹی کو پی آئی اے اندرون ملک ٹکٹ میں پندرہ فیصد جبکہ بیرونی ممالک کے ٹکٹ میں دس فیصد رعایت دے گی

پشاور(چترال ایکسپریس) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹرسرتاج احمدخان نے پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر خیبر پختونخوا صائمہ اسلم اور سیل منیجر فیاض احمد آفریدی سے ملاقات کرکے خیبرپختونخوا کے بزنس کمیونٹی کے لئے قومی ائیرلائن کے اندرون ملک اوربیرونی ٹکٹوں میں رعایت دینے پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ بزنس کمیونٹی کو پی آئی اے اندرون ملک ٹکٹ میں پندرہ فیصد جبکہ بیرونی ممالک کے ٹکٹ میں دس فیصد رعایت دے گی جس جلد فیڈریشن ریجنل آفس پشاور میںپی آئی اے اور ایف پی سی سی آئی حکام ایم او یو سائن کرے گا۔اس موقع پرکوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان نے کہاکہ پی آئی اے مردان، چترال، نوشہرہ، ہری پور ، ایبٹ آباد ، مہمند ، چارسدہ ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، دیر، خیبر، باجوڑ، سوات چیمبرز سمیت فیڈریشن آ ف پاکستان سے وابستہ آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ماربل ایسوسی ایشن کواندرون ملک اور بیرون ممالک کے ائیرلائن ٹکٹ میں رعایت دیں اور بزنس کمیونٹی کو رعایتی ریٹ پر بروقت ٹکٹ فراہم کرے جس پر ڈسٹرکٹ منیجرخیبرپختونخوا صائمہ اسلم نے کہاکہ جلد فیڈریشن آف پاکستان ریجنل آفس میں سارک چیمبر کے نائب صدر حاجی غلام علی اور فیڈریشن کے نائب صدر محمد زاہد شاہ کی موجودگی میں باقاعدہ ایم او یو سائن کرینگے۔ سرتاج احمد خان نے چترال ٹو گلگت بلستان ، چترال ٹو خروٹ اور پشاور ٹو چترال پی آئی اے آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی تجویز پیش کی جس پر صائمہ اسلم نے کہاکہ اگر چترال اور گلگت کے عوام کو قومی ائیر لائن اے ٹی آر طیارہ سے آپریشن شروع کرے گی ،روزانہ ایک فلائٹ کے لئے 42مسافربرابر کرنے میں وہاں کے بزنس کمیونٹی اور عوام تعاون کرے جس پر سرتاج احمد خان نے کہاکہ چترال اور گلگت کے بزنس کمیونٹی پی آئی اے کے ساتھ ہرقسم تعاون کے لئے تیار ہیں ۔ ملاقات کے آخر میں صائمہ اسلم نے سرتاج احمد خان کو پی آئی اے کی سوئینر پیش کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔