تازہ ترین

چترال بکرآباد میں تین افراد کوتیز رفتار گاڑی نے ٹکرماردی جس سے ایک جان بحق،دو زخمی ہوگئے

چترال (چترال ایکسپریس) چترال شہر کے نواحی گااؤں بکرآباد میں اچین گول کے مقام پر پانی کی پائپ لائن کے لئے کھدائی کرنے والے تین افراد کوتیز رفتار گاڑی نے ٹکرماردی جس سے ایک جان بحق جبکہ دوسرے زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردئیے گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق کشم سے تعلق رکھنے والے تین افراد بکرآباد میں اپنے نو تعمیر شدہ گھر کی واٹر سپلائی کے لئے کھدائی کررہے تھے کہ دروش سائڈ سے آنے والی ڈاٹسن گاڑی بے قابو ہوکر ان پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچادئیے گئے جہاں رحمت اللہ ولد عبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے جبکہ وسیم اللہ ولد ملاکت شاہ ابھی خطرے کی حالت سے باہر ہیں جبکہ دوسرے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردئیے گئے۔ پولیس نے غفلت اور تیز رفتاری کی پاداش میں ڈاٹسن ڈرائیور محرا ب الدین ساکنہ گوہک گرم چشمہ کوگرفتار کرکے ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعات 320اور337کے تحت پرچہ چاک کردیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔