تازہ ترین

حکومت خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں نرسنگ افیسر کے ساتھ بدمعاشی اور غنڈہ گردی کا نوٹس لیں۔ناصر علی شاہ ترجمان خیبر پختونخواہ نرسز الائینس

پشاور(چترال ایکسپریس)ترجمان خیبر پختونخواہ نرسز الائینس ناصر علی شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ حکومت خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی کا نوٹس لیں،جے سی ٹی سعود کی طرف سے دوران ڈیوٹی نرسنگ افیسر پر پستول تان لینا حکومتی رٹ کو چلنج کرنے کا مترادف اور قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ڈیوٹی پر مامور نرس پر پستول نکال کر دھمکی دینا خیبر ٹیچینگ ہسپتال کے انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہسپتال جہاں لوگوں کو جینے کی اُمید نظر آتی ہے وہاں اسلحہ کی نمائش غنڈہ گردی ہے اور پستول نکالنا قتل کے مترادف ہے۔انتظامیہ خیبر ٹیچینگ ہسپتال اس شخص کو ڈیوٹی سے برخاست کرکے صاف و شفاف انکوائری شروع کرئے بصورت دیگر حالات کے زمہ دار ہسپتال انتظامیہ ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ تمام اسٹافوں کے لئے پرامن ماحول مہیا کرنا ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونا چاہئے لہذا حکومت اس فعل کا جواب طلب کرئے،وارڈ اردلی کو جے سی ٹی کے پوسٹ تعیناتی کس بنا پر کی گئی اور پشت پناہی کون کر رہا ہے تحقیقات کی جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔