تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا کورونا سے ڈاکٹر محمد علی اور ڈاکٹر سید ممتاز حسین کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے ڈاکٹر محمد علی اورڈاکٹر سید ممتاز حسین کے انتقال پراہل خانہ سے تعزیت اوردلی ہمدردی کا اظہارکیا ہے ۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحومین کی معفرت اورپسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وبا میں ڈاکٹروں اوردیگر طبی عملے کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ کورونا کی حالیہ لہر سنگین صورت اختیار کر گئی ہے،شہری سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، احتیاطی تدابیرپرسختی سے عمل کریں اورخصوصا فیس ماسک کا استعمال ہرصورت یقینی بنائیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔