تازہ ترین

چترال میں شادی کے لئے آنے والے غیرمقامی افراد کے لئے قانون وضع کرنے  کے لئے معاون خصوصی  وزیرزادہ کی طرف سے اسمبلی میں پیش قرارداد منظور۔۔

پشاور(چترال ایکسپریس)چترال میں شادی کے لئے آنے والے غیرمقامی افراد کے لئے قانون وضع کرنے کے لئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ کی طرف سے پیر کے روز اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی جسے منظور کیاگیا۔
معاون خصوصی وزیر زادہ کی طرف سے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ میں یہ قرارداد اسمبلی میں پیش کرنا چاہتا ہوں کہ شادی /نکاح شرعی لحا ظ سے ایک مہذب ترین اور معتبر رشتہ ہے۔اگر نیک نیتی اور ازدواجی زندگی گزارنے کی نیت سے کیا جائے۔
لیکن چترال اپر اور لوئر میں غربت سے فائدہ اٹھا کر چترال سے باہر کے لوگ شادی کرنے آتے ہیں۔ان میں سے اکثر و بیشترشادیاں دراصل شادی کی نیت سے نہیں ہوتیں اس وجہ سے ناکام ہو جاتی ہیں اور چترال کی بیٹیوں کے قتل یا ظلم و ذیادتی جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔لہذا ایسے انسانیت سوز واقعات کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کوپابند کرے کہ جو بھی شخص چترال سے شادی کرنا چاہے اس کا چال چلن او ر گھر کے متعلق تمام تر تفصیلات کی جانچ پرتال اور تصدیق متعلقہ ضلع کے پولیس سربراہ کرے اور تحریری طور پراپر اور لوئر چترال انتظامیہ کو سرکاری طورپر آگاہ کرے جبکہ شادی کرنے والے شخص کے علاقے کے مقامی معتبر افراد کی ذمہ داری سے مشروط کرنے کے ساتھ اور چترال کے دونوں اضلاع میں والدین کو بھی پابند کیا جائے کہ بغیر پولیس تصدیق شادیوں سے گریز کیا جائے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔