تازہ ترین

پی سی سی آئی پشاور کا تعزیاتی اجلاس، سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد محمود کے ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس) فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس پشاور نے اقتصادی ترقی برائے خیبرپختونخواور ضم شدہ اضلاع کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد محمود نے ایک تعزیاتی پیغام میں کہا ہے کہ اُن کی سمیڈا و کاروبار ی طبقہ کیلئے خدمات یاد رکھی جائیں گی انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیں جس کی ہمیشہ قدر کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ حال ہی میں مرحوم ا قوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام برائے ضم اضلاع کی ترقی کا ایکشن پلان تیار کرنے کے لئے کنسلٹنٹ کے طورپر کام کررہے تھے، اسد محمود کی کورونا کے باعث موت سے ہر آنکھ آشبار ہے،مرحوم کو آبائی گاؤں پشتون گڑھی پبی میں سپردخاک کردیا گیا۔ ان کی وفات پر سارک چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری نائب صدر حاجی غلام علی، ایف پی سی سی آئی نائب صدر محمد زاہدشاہ اور ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے تعزیب کا اظہارکیا اور مرحوم اسد محمود کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطافرمانے کے لئے اجتماعی دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی اسد محمود کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہے اور ان کے ناگہانی موت سے ای آر کے ایف اور سمیڈا کا نقصان ہوگیاہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔