تازہ ترین

چترال دمیڑ میں تین افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے

چترال (چترال ایکسپریس) لویر چترال کے سرحدی گاؤں ارندو سے متصل علاقہ دمیڑ میں تین افراد نے اپنے گاؤں کے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ چترال پولیس کے مطابق قتل کے واقعے کا محرک ابپاشی کے مشترکہ نہر کی بھل صفائی تھی جس میں تکرار کے بعد طیش میں آکر ملزمان شیراز، عثمان اور قیوم نے عبدالوہاب ولد روز محمد پر آتشین اسلحہ سے فائر کردیا جس سے وہ موقع پر ہی جان بحق ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتاری ابھی تک نہیں ہوسکی ہے جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ واردات کے بعد وہ افغانستان فرار ہوگئے ہیں۔ چترال پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعات 302اور 334کے تحت مقدمات درج کرلیا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔