تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان سے پاکستان میں تعینات جنوبی کوریا کے سفیر سوہ سنگ پیو کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے پاکستان میں تعینات جنوبی کوریا کے سفیر سوہ سنگ پیو(Suh Sangpyo) نے جمعہ کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیالکیا۔ اس موقع پر صوبے میں پن بجلی اور بلدیات کے شعبوں میں جنوبی کورین سرمایہ کاری کے علاوہ مذہبی سیاحت کے فروغ سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی اور مختلف شعبوں میں جنوبی کورین سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اُصولی اتفاق کیا گیا ۔ صوبائی وزراءتیمور سلیم جھگڑااور اکبر ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنی گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور موجودہ حکومت اُن تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور مذہبی سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور اس وقت غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ماحول انتہائی سازگار ہے ، صوبائی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور مراعات فراہم کر رہی ہے جبکہ صوبے میں مذہبی سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ جنوبی کورین سفیر نے کہا کہ مختلف جنوبی کورین کمپنیاں صوبے میں پن بجلی اور بلدیات کے شعبوں سمیت دیگر شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت کسی بھی شعبے میں جنوبی کورین سرمایہ کاری کا نہ صرف خیر مقدم کرے گی بلکہ اس سلسلے میں تمام تر سہولیات فراہم کرے گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔