تازہ ترین

ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آباد میں آکسیجن کریش پر نرسز کی فوری اقدام پر خیبر پختونخوا نرسز الائنس کا تمام نرسنگ کمیونٹی کا شکریہ

پشاور(چترال ایکسپریس)ترجمان خیبر پختونخوا نرسز الائنس ناصر علی شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آباد میں 30 اپریل، رات کو دو بجے اچانک آکسیجن کریش ہوگئی، نرسز رہائش گاہوں سے آئی سی یو پہنچ گئیں اور اپنے کندھوں پر سلنڈرز اٹھا کر آئی سی یو پہنچائے اور ساتھ ساتھ جن مریضوں کو ایم بو بیگنگ کی ضرورت تھی کرتے رہیں۔ مریض آکسیجن کریش سے تڑپنے لگ گئے تھے خبر ملتے ہی نرسز خود اکسیجن پلانٹ سے سلنڈز اٹھا کر لے آئیں۔ الحمد للہ تمام مریض سلامت اور بخیر وعافیت ہیں۔
اُنہوں نے اس اقدام پر تمام نرسنگ کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نرسوں نے اس مشکل گھڑی میں مریضوں کی جان بچانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ایک بار پھر نرسز نے ثابت کیا کہ نرسز ہی نے مشکل گھڑی میں صحت کے حوالے سے ہمیشہ کی طرح قوم کی مدد کی اور کرتے رہینگے۔اُنہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک اس عظیم کانامے پر وہاں کے تمام نرسز اور نرسنگ مینیجرز کو اجرِ عظیم عطا فرمائے، سب کو ہر موڑ پر خوشی عطا فرمائے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے پر استقامت عطا فرمائے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔