وزیراعلیٰ محمود خان کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں طبی عملہ کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنانے اور توڑپھوڑ کے واقعے کا سخت نوٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں طبی عملہ کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنانے اور توڑپھوڑ کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس اور ہسپتال انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلی نے پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کو واقعے کی انکوائری جلد مکمل کرکے اور واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہسپتالوں میں اس طرح کے واقعات کو غیر قانونی اور ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے کسی کو بھی ہسپتالوں کے پر امن ماحول کو خراب کرنے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی اس مشکل صورتحال میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے طبی اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، ان کا احترام اور تحفظ سب سے مقدم ہے، حکومت ان کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔