وزیراعلی محمود خان سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی ملاقات
صوبے خصوصاً ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح بہبود کے اقدامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے وزیر اعلی ہاوس پشاور میں ملاقات کی اور صوبے خصوصاً ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح بہبود کے اقدامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر کورونا کی موجودہ صورتحال اور اسے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات کے علاوہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق معاملات بھی گفتگو ہوئی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں