وزیر اعلی محمود خان مردان سے تعلق رکھنے والے لاوارث اور بیمار بچے کا مسیحا بن گیا

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان مردان سے تعلق رکھنے والے لاوارث اور بیمار بچے کا مسیحا بن گیا۔ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلی نے بچے کو سی ایم ہاوس بلایا کر اور تحفے تحائف دیئے۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو بچے کو “زمونگ کور” میں رکھنے اور اس کا علاج سرکاری سطح پر کرنے کی ہدایت کی۔ انور نامی یہ بچہ سکنہ ہوتی مردان کا رہائشی ہے جو شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔  بچے کے مطابق ان کے والدین جائیداد کے تنازعہ پر قتل کردیئے گئے اور جائیداد پر چچا قابض ہے۔ وزیر اعلی نے بچے کو جائیداد میں اس کا حق دلانے کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔