تازہ ترین

ڈی سی چترال کا کالاش قاضی و کالاش عمائدین کے ساتھ چلم جوشٹ کے حوالے سے اجلاس، محدود میلہ منعقد کرنے کا فیصلہ،ملکی وغیر ملکی سیاحوں کا وادی میں داخلہ بند

چترال (چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کے دفتر میں پیر کے روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں وادیوں (بریر، بمبوریت اور رمبور) کے کالاش قاضی / کالاش کمیونٹی کے عمائدین نے شرکت کی۔
اجلاس چلم جوشٹ (جوشی)میلے کے حوالے سے تھا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دی گئی کہ کوویڈ 19 وبائی مرض کی موجودہ لہر کی وجہ سے ہر قسم کے سماجی، ثقافتی، سیاسی اور مذہبی پروگراموں، اجتماعات اور جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔
اجلاس میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ تہوار محدود منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کیونکہ 8 مئی سے 16 مئی 2021 تک حکومت کی طرف سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے .تہوار میں کسی بھی ملکی یا غیر ملکی سیاح کو وادی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس موقع پرچترال کے خاص طور پر اور سیاحتی مقامات میں وادیوں کے داخلی راستے سیل کردیئے جائیں گے اور این سی او سی، وزارت داخلہ اور محکمہ داخلہ کے پی کی ہدایت کے مطابق کسی بھی سیاحوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔