وزیر اعلی محمود خان کا حسن ابدال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے15 مسافروں کے جان بحق ہونے پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے حسن ابدال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے15 مسافروں کے جان بحق ہونے پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی محمود خان نے اس افسوسناک واقعے میں جان بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔